۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مخدومہ کونین حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن یوم مادر بھی ہے اور یوم خواتین بھی ہے۔مستورات کے لیے آقا زادی کی ذاتِ مقدسہ کامل نمونہ عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مخدومہ کونین حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن یوم مادر بھی ہے اور یوم خواتین بھی ہے۔مستورات کے لیے آقا زادی کی ذاتِ مقدسہ کامل نمونہ عمل ہے۔یہ وہ ہستی ہیں جن کی نسبت سے اللہ اپنے نبی ﷺ اس کے وصی اور سرداران جنت کا تعارف حدیث کسا میں کرا رہا ہے۔خاتون جنت کی عظمت کو سمجھنے کے لیے نبی ختمی مرتبت کا یہی فرمان کافی ہے کہ "فاطمہ ع میرا ٹکرا ہے جس نے اسے اذیت دی اس نے مجھے اذیت پہنچائی۔

انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہاحجت خدا ہیں جو عصمت کبریٰ کی منزل پر فائز ہیں۔وہ معصومہ و ہادیہ ہیں جن پر اللہ کا انعام ہوا۔ان کی پاکیزہ آغوش میں تاریخ بشریت کی ان عظیم ہستیوں نے پرورش پائی جنہوں نے استکباری قوتوں کے ناپاک ارادوں کو پاش پاش کر کے دین اسلام کو سربلند کیا۔ایک انقلابی ماں نے اپنی اولاد کو شجاعت، استقامت اور شرافت ورثے میں عطا کی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا ایسی شخصیت کا نام ہے جن کے احترام میں سردار الانبیاء کھڑے ہو جاتے اور استقبال کرتے تھے۔ کامل صفات کی مالکہ سیدہ طاہر صلوۃ اللہ علیہاکے کردار پر عمل کر کے زندگی کے ہر شعبے میں خواتین عظیم صفات سے مزین معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .